خلیج اردو
17 اکتوبر 2020
دبئی: حضرت محمد مصطفئ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت اس سال 29 اکتوبر 2020 کو منایا جائے گا۔ عرب یونین آف اسٹرانومی اینڈ اسپیس سائنسز کے ممبر ابراہیم آلجروان نے خلیج ٹائمز کو بتایا۔ اس دن پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
The Prophet's birth anniversary will fall on Thursday, October 29, 2020.#UAE_BARQ_EN pic.twitter.com/M1XkmZJjbI
— UAE BARQ (@UAE_BARQ_EN) October 16, 2020
پیغمبر اسلام تاجدار ختم نبوت حضرت محمد ﷺ کا یوم والادت اسلامی کلینڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو عید میلادالنبی کے طور پر پوری دنیا میں مسلمانوں کی جانب سے عقیدت و احترام اسے منایا جاتا ہے۔
اس دن مسلمان عبادت کرتے ہیں اور اپنے پیارے نبی کی اس دنیا میں آمد کی خوشیاں مناتے ہیں۔
محمد عربی 570 صدی عیسوی میں سعودی عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔ مسلمان ان کا یوم پیدائش ہر سال 12 ربیع الاول کو عقیدت و احترام کے ساتھ بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اس دن مختلف مذہبی محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
Source : gulf News






