خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں بنک کلٹرز نے مسافروں کے جرمانہ جمع کرنے کے سیکشن میں 70 ہزار درہم کا غبن کیا ہے جس کے خلاف استڈاثہ عامہ نے کریمنل کورٹ کو شکایت بھجوا دی ہے۔
دبئی پبلک فنڈز پراسیکیوشن میں چیف پراسیکوٹر سلیم احمد بن خادم کا کہنا ہے کہ دونوں آفسران مقامی بنک میں جرمانے اکھٹا کرنے والے سیکشن میں کام کرتے تھے اور انہوں نے یہ غبن کرکے قومی تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔
بن خادم کے مطابق پہلے ملزم نے 41164 درہم کا فراڈ کیا اور ملک سے فرار ہوا جبکہ دوسرا آفسر جو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ برانچ کے اسی بنک میں کام کرتا تھا انہون نے 28220 درہم کا غبن کیا۔
پراسیکوٹر سلیم احمد بن خادم نے عدالت کو سفارش کی ہے کہ دونوں ملزمان کو کھڑی سزا دی جائے۔ انہون نے فراڈ کرنے سے متعلق قانون میں ترمیم کی تجویز بھی دی ہے تاکہ ایسے افراد کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے اور سرکاری ملازمین کی ساکھ کو متائثر کرے ، ان کے خلاف قانون سخت ہو۔
Source : Gulf News







