خلیج اردو آن لائن:
شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے اتوار کے روز خور فکان کے علاقے میں ورثے کا افتتاح کردیا۔
خور فکان ورثہ پراجیکٹ اس علاقے کو ایک سیاحتی مقام میں بدل دے گا جہاں شارجہ کے قدیم تاریخی ورثے کو دیکھنے کا موقعہ ملے گا۔
اس افتتاحی تقریب کے دوران شیخ سلطان نے الوادی نہر کا معائنہ کیا اور شوش ریسزاور روایتی سمندری کھیلیں بھی دیکھیں۔
الوادی نہر اس علاقے میں سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے جو کہ 700 میٹر لمبی اور 5 میٹر چوڑی ہے اور یہ نہر خور فکان کے ساحل پر سمندر ملتی ہے۔
مزید برآں، شیخ سلطان نے الرایاہین ہوٹل کا بھی جائزہ لیا جو کے پورانے بنے ہوئے گھروں پرمشتمل ہے۔ ان آثار قدیمہ کو محفوظ رکھتے ہوئے ان گھروں کو ہوٹل کی شکل دی جائے گی، جو آںے والے سیاحوں کو اس تاریخی ورثے میں رہائش اختیار کرنے موقعہ فراہم کرے گا۔
اس کے بعد شیخ سلطان پرانی مارکیٹ کا دورہ کیا جو کہ مشرقی مارکیٹ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اور اس مارکیٹ کے جائزے کے دوران شیخ سلطان کو مارکیٹ ہونے والے کام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
Source: Khaleej Times







