خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی میں کورونا کے لیے بنائی گئی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کووڈ 19 اور ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج کی جانب سے منگل کے روز مشترکہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے تمام نجی اسکولوں میں تمام طلباء کی واپسی اگلے سال جنوری سے ہوگی۔
.@ADEK_tweet will coordinate with private schools and support them in implementing the necessary preventive and precautionary measures to maintain the health and safety of students and staff.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) November 3, 2020
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کے تمام طلباء کے لیے کھلنے کےساتھ ہی تمام اسکولوں کو کورونا کے وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹںے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سال 2020-21 کے تعلیمی سال کے نئے تعلیمی سمیسٹر کا آغاز بھی اگلے سال جنوری سے ہوگا۔
Source: Gulf News







