متحدہ عرب امارات

سوڈانی جعلساز نے جعلی ویزے دیکر اپنے ہی ملک کے شہریوں سے ایک لاکھ بیس ہزار درھم بٹور لیے

خلیج اردو

10 نومبر 2020

دبئی: 42 سالہ سوڈانی شہری پر الزام ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے 27 جعلی انٹری پرمٹ بنا کر سوڈان میں بھرتیاں کرنے والی ایک کمپنی کو فروخت کیے۔ بھرتیاں کرنے والی کمپنی کے مالک کے مطابق جب انہوں نے مذکورہ ویزوں پر دو شہریوں کو دبئی بھیجا تو ان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا اور ان کو ویزہ کو جعلی قرار دے کر ان کو واپس بھیج سوڈان دی ی پورٹ کر دیا۔

کمپنی کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے 2017 میں مذکورہ شخص کے ساتھ روزگار کے متلاشی سوڈانی شہریوں کو پرمٹ جاری کرنے کا معاہدہ کیا۔ کمپنی کے مالک نے مزید بتایا کہ انہوں نے مذکورہ شخص کو سو افراد کے پاسپورٹ اور انکی تصاویر واٹس ایپ پر بھیجی۔۔۔ملزم نے فی پرمٹ چار ہزار درہم فیس کا کہا۔۔۔بعدازاں ملزم نے ہمیں پرمٹ کی منظوری کے دستاویز بھی بھیجیں۔

متاثرہ شخص نے ملزم کو پچاس ہزار درہم ایڈوانس بھیجا جس پر ملزم نے ایک ماہ میں پرمٹ ملنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں ملزم نے 27 جعلی پرمٹ بنا کر بھیجے جس پر کمپنی کی جانب سے باقی ستر ہزار درہم کی ادائیگی کی گئی۔

کمپنی کے مالک نے ملزم کے ساتھ معاملات حل کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم کی جانب سے انکار پر اس نے نائف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا۔ دبئی کی پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کیخلاف جعلسازی ، جعلی دستاویزات کے استعمال اور غیر قانونی طور پر ایک لاکھ بیس ہزار درہم بٹورنے کے الزامات پر کارروائی شروع کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button