متحدہ عرب امارات

یو اے ای نے عمانی شہریوں کو آئی سی اے کی اپروول کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے عمان کے شہریوں کو بغیر آئی سی اے کی منظوری کے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔

16 نومبر سے عمانی شہری بغیر آئی سی اے کی منظوری حاصل کیے زمینی بارڈر سے یو اے ای میں داخل ہو پائیں گے۔

عمانی شہریوں کو آئی سی اے کی منظوری کے بغیر یو اے ای میں داخلے کی اجازت کا اعلان جمعے کے روز نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، شہریت اور شناخت کی وزارت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس اعلان کے تحت 16 نومبر سے عمان کےشہری آئی سی اے کی اپروول کے بغیر یو اے ای کے زمینی بارڈروں سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ تاہم انہیں کورونا سے متعلق قواعد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔  جو درج ذیل ہیں:

1۔ یو اے ای میں داخل ہونے والے عمانی شہریوں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔ جو کے ملک میں داخلے سے 48 گھنٹے سے پرانی نہ ہو۔

2۔ کورونا ٹیسٹ سلطنت عمان میں تصدیق شدہ لیبارٹری سے کروانا ہوگا۔

3۔ یو اے ای میں داخلے کے خواہشمند عمانی شہریوں کا یو اے ای انٹری پوائنٹ پہنچنے پر ایک اور کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

4۔ اس کے علاوہ انہیں کورونا سے متعلق دیگر تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا اور ٹریکنگ کے لیے بنائی گئی الہسن ایپ بھی انسٹال کرنی ہوگی۔

5۔ مزید برآں، عمان سے یو اے ای میں داخل ہونے والے سیاح اگر یو اے ای میں چار دن تک قیام کرتے ہیں تو انہیں اپنے قیام کے چوتھے دن بھی کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button