خلیج اردو آن لائن:
اقوام متحدہ کی تارکین وطن سے متعلق ایجنسی کی جانب سے جمعے کے روز بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے لیبیا کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں تقریبا 20 تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
یو این او کی تارکین وطن سے متعلق ایجنسی کی ترجمان کا کہنا ہے دوسرا حادثہ ساحلی شہر سرمان سے روانہ ہونے والی لکڑی کی کشتی کو پیش آیا۔ جس سے دونوں حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریبا 94 ہوگئی ہے۔
ترجمان کا جنیوا بریفنگ کے دوران بتانا تھا کہ ” علاقے میں موجود اسٹاف کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ساحل سمندر تک آنے کا سلسلہ رات بھر سے جاری ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ مچھیروں اور کوسٹ گارڈز کو پہلے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 31 کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
جبکہ کے ان حادثات میں زندہ بچ جانے والوں کو خمص شہر رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان تارکین وطن کو رہا کریں اور انکو حفاظت فراہم کریں تاکہ وہ انسانی اسمگلروں کے ہتھے نہ چڑھ جائیں۔
خیال رہےکہ اس سال غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہش مند 900 تارک وطن بحرروم پار کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور ان میں سے ہزاروں کو سمندر میں ہی پکڑ کر لیبیا بھیج دیا گیا ہے۔ جہاں وہ اکثر استحصال اور زیادتی کا شکار رہتے ہیں۔
Source: Khaleej Times







