عالمی خبریں

بین الاقوامی فٹبالر محمد صالح کورونا وائرس کا شکار

 

لیور پول فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر محمد صالح بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

مصری فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعے کے روز اعلان میں بتایا گیا ہے کہ محمد صالح کا کورونا ٹیسٹ  مثبت آںے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے فیس بک پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق "ہماری نیشنل ٹٰیم کے مشن کے کورونا ٹیسٹ کے دوران پتہ چلا ہے ہمارے بین الاقوامی کھلاڑی محمد صالح اور لیور پول کے اسٹار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں”۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ محمد صالح کو کورونا کی کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم انہیں اور انکے رابطے میں آنے والے باقی تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں محمد صالح کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button