متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 6 سالہ اماراتی سیوریج سوراخ میں گر کر جاں بحق ہوگیا

خلیج اردو
14 نومبر 2020
راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں گھر کے احاطے میں موجود مین ہول میں 6 سالہ بچہ گر کر ہلاک ہوگیا۔

بچے کے چچا سلطان راشد کا کہنا ہے کہ اس کا بتھیجا راشد حماد گھر میں کھیل رہا تھا کہ غلطی سے وہ اس میں گر کر جاں بحق ہوا۔ گھر والے اسے ڈھونڈ رہے تھے کہ ان کو جب بچہ نہیں ملا تو پولیس کیلئے مدد کی اپیل کی۔

پولیس نے فوری طور پر سول ڈیفنس کو روانہ کیا جنہون نے طویل آپریشن کے بعد بچے کو مردہ حالت میں پایا۔

واقعے بھی آس پاس کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ بچے کے جنازے میں اس کے خاندان کے افراد ، دوستوں اور بڑی تعداد میں پڑوسیوں نے شرکت کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button