خلیج اردو
14 نومبر 2020
کراچی: دی اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے فوری طور بھارتی الیکٹرانک کانٹینٹ کیلئے انلائن پیمنٹ کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بنک کو موصول ہونے والے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ انڈین کانٹینٹ کو سبسکرائیب کرنے والوں کو انلائن پیمنٹ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سابقہ چیئرمین ابصار عالم کا کہنا ہے کہ انڈین کانٹینٹ پہلے سے پاکستان میں بین ہے اس لیے انلائن پیمنٹ سے ڈائریکٹ ٹو ہوم یعنی ڈی ٹی ایچ سروسز ہٹ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ پر عام طور پر بھارتی کانٹنٹ چلتا ہے اور اس مقصد کیلئے انلائن پیمنٹ کی جاتی ہے۔
اب سبسکرائبر ڈائریکٹلی پاکستان سے بھارت میں انلائن پیمنٹ نہیں کر پائیں گے۔
Source : Khaleej Times






