متحدہ عرب امارات

کیا آپ جانتے ہیں کہ یو اے ای مشرق وسطی میں سب سے زیاہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا ملک ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں سب سے زیاہ گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے والا ملک ہے۔

متحدہ عرب امارات کے پاس اس وقت 425 گینیز ورک ریکارڈز ہیں جن میں سے 34 صرف 2020 میں حاصل کیے گئے ہیں۔

دبئی بھی نہ صرف متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا حامل شہر ہے بلکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے علاقے میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والا شہر ہے۔

دبئی میں گینیز ورلڈ ریکارڈ لیمیٹڈ کے سینئر ایونٹس پروڈکشن مینجر ڈینی ہیکسن نے بتایا کہ "یو اے ای کے 425 ریکارڈ ز میں سے 60 فیصد ریکارڈ دبئی کے پاس ہیں”۔

گلوبل ویلیج دبئی نے نومبر میں ہی دو گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔

جن میں سے ایک تھا کار کے اوپر 36 ہزار 676 ایل ای ڈی لائٹیں لگانا۔

https://twitter.com/GlobalVillageAE/status/1326587564229267458?s=20

جبکہ دوسرا ریکارڈ ایک میوزک ویڈیو میں زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھانا ہے۔ گلوبل ویلیج اس سیزن کے دوران  اپنی سیلوری جیوبلی کی خوشی میں 25 ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ اس سال یواے ای میں درج ذیل ریکارڈ بنائے گئےہیں:

ایک اماراتی جہاز ساز نے 91 اشاریہ 47 میٹر لمبی لڑکی کی کشتی بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اور یہ  کشتی 20 اشاریہ 41 میٹر چوڑی ہے۔

اس کے علاوہ اس سال دبئی کے نخیل مال نے دنیا کے سب سے بڑا فوارہ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس فوراے کا سائز 7 ہزار 327 مربع میٹر ہے۔

دنیا کا بلند ترین 75 منزلہ گیورا ہوٹل بھی دبئی میں واقع ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے اہلکار ڈینی ہیکسن کے بتایا کہ مینا ریجن میں یو اے ای کے بعد سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے جس کے 96 ریکارڈ ہیں جبکہ مصر 93 ریکارڈز کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button