خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ایئر پورٹ پر لمبی قطاروں اور دیگر پراسیس کو پر لگنے والے وقت کم اور تیز کرنے کے لیے ایڈوانس اسمارٹ ٹریول سسٹم کا تجرباتی استعمال شروع کرے گا۔
یہ سسٹم ابوظہبی ایئرپورٹس اور کنورجنٹ اے آئی کے اشتراک کے ساتھ تیار کیا گیا ہےاور اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس سسٹم کے جاری تجربات کے تحت اتحا ایئر لائن کے ساتھ سفر کرنے والے مخصوص مسافروں کو ابوظہبی ایئر پورٹ پہنچنے کے لیے ایک خاص وقت دیا جائےگا۔
نئے سسٹم سے ایئرپورٹ پر رش ختم ہوگا، قطاریں چھوٹی ہوں گیں، اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔
جیسے جیسے اس سسٹم کا استعمال بڑھتا جائےگا ویسے ہی ایئرپورٹ پر پراسیس تیز ترین ہوتا جائے گا۔
ابوظہبی ایئر پورٹ کے چیف ایگزیکٹو شریف الہاشمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "ابوظہبی ایئرپورٹ کے اسمارٹ ٹریول سسٹم میں جدت پیدا کرنا ایئرپورٹ مراحل کو بہتر بنانے کے مسلسل سفر کی طرف ہمارا ایک اہم قدم ہے”۔
مزید برآں، چیف انفارمیشن آفیسر جان بارٹن کا کہنا تھا کہ”ایئرپورٹ پر قطاروں کو کم سے کم کرنا لوگوں کی صحت کی حفاظت کرنے اور ایئر پورٹ پر مسافروں کے بہاؤ کو بہتر کرنے میں اہم قدم ہے۔ اس لیے ہم اپنے تمام پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس سسٹم کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ چیک ان پوائنٹس سے بورڈنگ تک کے پراسیس کو تیز ترین کر کے ہم مسافروں ابوظہبی ایئرپورٹ دیگر سروسز سے لطف اندوز ہونے کا اضافی وقت دے رہے ہیں”۔
اس سسٹم کے فوائد کیا ہیں:
اس سسٹم سے ایئرپورٹ کے آپریشنز جیسا کہ مسافروں کے چیک ان سے لے کر بورڈنگ تک کے وقت میں کمی ہوگی۔
مزید برآں، اس سسٹم سے ایئر لائنز، ریٹٰیلرز اور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہو رہاہے۔
جیسا کہ مصنوعی ذہانت سے جہاز کی ریئل ٹائم فوٹیج دیکھنا۔ اور دیگر کئی ایسے پروگرام بنائے گئے ہیں جو زمین پر موجود ٹیموں کو انکے کام مکمل کرنےمیں مدد کرتے ہیں۔ جیسا کہ وقت پر جہاز میں ایندھن بھرنا اور سامان لوڈ کرنا۔
مزید برآں، ابوظہبی ایئرپورٹ مصنوعی ذہانت کا استعمال ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور حفاظتی کے لیے بھی کرنے جا رہا ہے۔
Source: Gulf News






