
خلیج اردو
14 نومبر 2020
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی خدامات کے اعتراف میں ان کے ایک پرستار جو کہ پچھلے 30 سالوں سے فن مصوری سے وابستہ ہے، انہوں نے شیخ حمدان کا پوٹریٹ بنایا ہے جو ان کے سالگرہ کاکارڈ ہے۔
سوگار ایس پریادرشی نے ان کے 38 پورٹریٹس کو ملا کر 42 فٹ لمبا اور 1.25 فٹ چوڑا پورٹریٹ بنایا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اسے شیخ حمدان کو تحفے میں دے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے طرف سے کوشش کی ہے کہ میں ان کا بہترین پورٹریٹ بناؤں لیکن ان کی شخصیت اس سے بہت بڑا ہے اور میں یقین رکھتا ہون کہ وہ دبئی کا مسقتبل ہے۔
یہ پورٹریٹ واٹر کلر ، ڈیجیٹل ڈرائنگ ، پنسل شیڈنگ ، پاپ اپ ایلیمنٹ اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔ ہاتھ سے بنے پورٹریٹ ان کے اس تحفے کا حاصل ہے اور یہ انہون نے پچھلے دو مہینوں کی کاوش سے بنایا ہے۔ انہیں پہلے فلمایا گیا اور پھر اسے پیپر پر پرنٹ کیا گیا۔
دوگات جو کہ جے ایس ایس انٹرنیشنل اسکول فار دبئی میں میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہے ، نے اپنے طلباء کو بتایا ہے کہ وہ بھی ولی عہد کیلئے اپنے کارڈ بنائیں۔
سوگات کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں شیخ حمدان کی شاعری کو اس پورٹریٹ کے ساتھ ملائیں گے۔
Source : Khaleej Times







