- خلیج اردو
15 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر نیشنل پایونیر ایوارڈ ان افراد اور اداروں اور محکمہ کو دیا جائے گا جنہوں نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ کر قومی صحت کو تقویت دی اور کورونا کو شکست دی۔
الإخوة والأخوات .. وجهنا بتخصيص حفل أوائل الإمارات هذا العام لتكريم الشخصيات والتجارب والمؤسسات الاستثنائية التي جعلت من دولة الإمارات نموذجاً في التعامل مع جائحة كوفيد ١٩ ..والترشيحات على وسم #أوائل_الإمارات .. الجميع سيكرم الجميع pic.twitter.com/5JE2p1UcN0
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 14, 2020
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خصوصی فرمان جاری کیا ہے جس میں فرنٹ لائن ورکرز کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
اس حوالے سے انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یو اے ای پایونیئرز ایورڈ کیلئے اپنی چوئس کا انتخاب کریں۔ اس ہیش ٹیک سے ہونے والے ٹویٹس کو مونیٹر کیا جائے گا اور انہیں تصور کیا جائے گا۔
شیخ محمد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات باہمی تعاون اور کوششوں سے صحت ، سیکورٹی ، استاتذہ اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے عہدیداران نے ممکن بنایا کہ وہ کورونا کو شکست دی۔
یو اے ای پایونیئر ایوارڈ کی لانچنگ 2014 میں ہوئی تھی۔پچھلے سال برداشت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
Source : Khaleej Times







