متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر شہریوں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا گیا، جرمانہ معاف؟

خلیج اردو
24 نومبر 2020
راس الخیمہ: راس الخیمہ پولیس نے امارات بھر میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد جرمانوں میں رعایت کا اعلان کر دیا۔ یہ یو ای اے کت 49ویں قومی دن کے موقع پر کیا گیا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے ڈرائیونگ بک سے بلیک ڈاٹس کو نکالا جائے گا۔ اسکیم قومی دن 2 دسمبر سے شروع ہوکر ایک ہفتے کیلئے جاری رہے گی اور 8 دسمبر پر اختتام پزید ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد عوام میں خوشی لانا اور ان سے مالی بوجھ کم کرنا ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے موقع ہے جو بھاری جرمانوں تلے دبے ہیں اور اپنا ریکارڈ کم قیمت پر صاف کرنا چاہتے ہیں۔

اسی طرح کی رعایت عجمان پولیس نے بھی جاری کی ہے اور یہ متحدہ عرب امارات کا خاصہ ہے کہ وہ قومی دن کے موقع پر عوام کیلئے ہمیشہ کچھ خاص کا اعلان کرتےہیں۔ ہر سال اماراتیوں کیلئے اس دن میں خوشی اور امید پنہاں ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button