خلیج اردو آن لائن:
دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) نے 3 سال سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ایک خاص اور آسان کورونا ٹیسٹ متعارف کروایا ہے۔ جسے سالیوا ٹیسٹ کہتے ہیں۔ اس ٹیسٹ سے متعلق تمام تر معلومات ذیل میں دی گئی ہیں۔
سالیوا ٹیسٹ کسے کہتے ہیں؟
سالیوا انگلش زبان کا لفظ ہے جس کا اردو میں مطلب تھوک یا لعب دہن ہے۔ لہذا سالیوا کورونا ٹیسٹ سے مراد ہے کورونا کی تشخیص کے لیے تھوک یا لعاب کا نمونہ لینا۔ یہ ٹیسٹ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 3 سال سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ کیونکہ عام طور پر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لیے ناک کے بلکل بچھلے حصے سے نمونہ لیا جاتا ہے جو ایک تکلیف دہ عمل ہے اور بچوں کو اس عمل سے خاصی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔
لہذا اب 3 سال 16 سال کے بچوں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے انکے منہ سے تھوک یعنی لعاب کا نمونہ لے کر کورونا کی موجودگی کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔ یہ آسان عمل ہےاور اس سے بچے تکلیف سے نہیں گزریں گے۔
اور اس ٹیسٹ کی روپورٹ 24 گھنٹے میں دے دی جاتی ہے۔
اس ٹیسٹ کی قیمت یا فیس کتنی ہے؟
سالویہ ٹیسٹ کی قیمت بھی عام طور پر کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ کے برابر یعنی 150 درہم ۔
یہ ٹیسٹ کہاں سے کروایا جا سکتا ہے؟
یہ ٹیسٹ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے درج ذیل سنٹرزسے کروایا جا سکتا ہے:
ال آہلی کلب
النصر کلب
ہمریا
مجلس الرشیدیہ
مجلس الجمیرہ
میردیف سٹی سنٹر
ڈیرا سٹی سنٹر
دبئی ہسپتال ڈیرا
راشد ہسپتال، ام ہریر
لطیف ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال، اود میٹھہ
ہتہ ہسپتال، ہتہ
البرشا ہیلتھ سنٹر
ناد الحمر ہسپتال
الصفہ ہسپتال
ال باداہ ہیلتھ سنٹر
المنکول ہیلتھ سنٹر
ال لوزیلی ہیلتھ سنٹر
الخوانیچ ہیلتھ سنٹر
الطوار ہسپتال
ناد الشیبہ ہیلتھ سنٹر
الممزا ہیلتھ سنٹر
ال مظہار ہیلتھ سنٹر
Source: Gulf News







