خلیج اردو
25 نومبر 2020
شارجہ: شارجہ میں 487 مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی۔ 4 دسمبر سے ان مساجد میں شرائط و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی جائے گی۔ اس حوالے سے شارجہ کی ڈیزاسٹر منجمنٹ ٹیم کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
شارجہ کے محکمہ برائے اسلامی امور ( ایس ڈی آئی ایس اے ) نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ مساجد میں جمعہ کی نماز پر کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ یہ 487 مساجد متصل شہروں ، شارجہ شہر، مرکزی علاقوں اور کچھ شمالی ریجن میں ہیں۔
ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مساجد میں ضرورت کے مطابق عربی کے علاوہ اردو ، تامل ، پشتو ، مالے اور انگریزی کے امام بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
حکام نے عبادت گزاروں سے کہا ہے کہ نماز پڑھتے وقت اپنی اور ساتھیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ 2 کلومیٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔ اس حوالے سے مسجد کی فرشوں پر بنے نشانات اور دیگر ہدایت نامے پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
[ad id=”17140″]Source : Khaleej Times






