متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 13 ممالک کے لیے نئے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی، رائٹرز

 

خلیج اردو آن لائن:

سرکاری بزنس پارک کی جانب سے جاری کردہ ایک ڈاکومنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 13 مسلم ممالک کے شہریوں کے نئے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔ ان 13 ممالک میں سے اکثیرت مسلم ممالک کی ہے۔

انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر نشر کرتے ہوئے لکھا ہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان، افغانستان، ایران، اور شام سمیت کچھ دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے نئے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کی ہے۔

رائٹزز نے اپنے ذرائع نے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان، افغانستان دیگر ممالک کے لیے ویزوں پر یہ عارضی پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے ذرائع نے اس حوالے سے تٖفصیلات نہیں بتائیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ بزنس پارک میں کام کرنے والی کمپنیوں کو بھیجا گیا ڈاکومنٹ ادارے نے دیکھا ہے۔

اس ڈاکومنٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 ممالک جن پاکستان افغانستان، لیبیا، یمن شامل ہیں  کے شہریوں (جو کہ اس وقت یو اے ای سے باہر ہیں) کے لیے نئے ملازمت اور ویزٹ ویزوں کے اجرا پر نئے حکم نامے کے آنے تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس ڈاکومنٹ کے مطابق اس پابندی میں الجیریا، کینیا، عراق، لبنان، تیونس اور ترکی بھی شامل ہیں۔

تاہم، خبر رساں ادارے رائٹرز نے مزید لکھا ہے کہ انکی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریت و شناخت سے متعلق ادارے آئی سے اے سے اس خبر پر موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو آئی سی اے کی جانب سے فوری طور پر کوئی بھی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ یو اے ای نے پاکستان اور کچھ اور ممالک کے شہریوں کے لیے نئے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ تاہم، جن افراد کے پاس پہلے سے ہی یو اے ای کے ویزا (جس کی معیاد ختم نہیں  ہوئی) موجود ہے وہ ابھی بھی یو اے ای میں داخل ہوسکتے ہیں۔

Source: Reuters, Express Tribune

Link of the Original News: https://tribune.com.pk/story/2273536/1

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button