خلیج اردو آن لائن:
بھارت کی جنوبی ریاست میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ذیلی علاقوں سے ہزراروں لوگوں کی اپنا گھر بار چھوڑ کر بدھ کے روز پناگاہوں کی طرف نقل مکانی۔
طوفان اس علاقے کی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس سے تباہی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیوار نامی یہ طوفان تامل ناڈو ریاست کے ممالیہ پورم اور کارائیکال کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جس سے فصلوں، گھروں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے تباہ ہونے خدشہ ہے۔
انڈیا کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے ڈائریکٹر ایس این پردھان نے ایک بیان میں بتایا کہ ہے کہ تامل ناڈو، اندھارا پردیش، پدوچری ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں ہزاروں ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، ریاستی حکومتیں اس طوفان سے بڑھے نقصان کی توقع کر رہی ہیں، اسی خطرے کے پیش نظر ٹرینوں اور پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح کو مانیٹر کر رہی ہیں تاکہ 2015 جیسے سیلاب سے بچا جا سکے۔
جبکہ ریاست پدوچری میں حکام نے لوگوں کو بلند مقامات کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیا اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







