خلیج اردو
20 دسمبر 2020
دبئی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہمیشہ انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہے لیکن ان کی گزشتہ روز ٹک ٹاک پر انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے ٹک ٹاک پر ہفتے کے دن ڈبیو کیا اور ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات بہترین کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔
یہ ویڈیو ایک موٹیویشنل ویڈیو ہے جو اس کی آوازمیں فیچر کی گئی ہے اور اس پر ہزاروں میں لائکس ، کمنٹس اور شیئر ہو چکے ہیں۔
ویڈیو میں شیخ محمد افریقہ کے ایک جنگل میں شیر اور ہرن کی کہانی بتارہا ہے۔ شیخ محمد سمجھتے ہیں کہ شیر ہو یا ہرن ، ہر صبح آپ اٹھتے ہیں تو اپنی بقا کی فکر میں ہوتے ہیں۔ شیر اس ہرن کی تلاش میں ہوتا ہے جس کو وہ پکڑ سکیں اور ہرن اس شیر سے تیز بھاگنے کی کوشش میں لگی ہوتی ہے۔
اہنے ویڈیو وہ کہتا ہے کہ ہر صبح جب ہرن جاگتا ہے تو وہ تیز رفتار شیر کا شکار ہونے سے بچنے کا سوچتا ہے اور ہر صبح جب شیر جاگتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ کم رفتار ہرن سے وہ تیز بھاگے تاکہ اسے شکار کر سکیں۔
متحدہ عرب امارات میں مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ آپ ہرن ہیں یا شیر ، لیکن صبح اٹھتے ہی آپ کو محنت کیلئے اور سروائیول کیلئے دوڑنا ہے۔
ایک وقت آتا ہے جب آپ کچھ حاصل کرکے آرام کا سوچتے ہیں کہ کامیابی کے بعد اب اس کا جشن منایا جائے۔ میری ٹیم بھی ایسا سمجھتی ہے کہ اب ہم نے اگر یہ کر لیا تو شیخ محمد خوش ہوں گے اور ہمیں اپنی رفتار کم کرنی ہے لیکن میں اس پر یقین نہیں رکھتا۔
میری نظر میں ہمیشہ کوشش کرنی چاہیئے اور کبھی بھی آرام پسند بننے کے بجائے ہمیشہ آگے جانے کیلئے محنت جدوجہد جاری رکھنی چاہیئے۔
Source : Khaleej Times







