خلیج اردو
20 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر ویزہ پابندیاں لگوائیں ہیں اور جہاں 13 ممالک کو سیاحتی ویزہ پر پابندی عائد ہے وہاں پاکستانیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر ویزہ کے حوالے سے پابندیوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔
امارات کے وزیر برائے امور خارجہ اور بن الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے جہاں چشاہ محمود قریشی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا وہاں دونوں عہدیداروں نے ویزہ پابندیوں پر خصوصی بات چیت ہوئی ۔
شیخ عبداللہ نے قریشی کو بتایا کہ سیاحتی ویزوں پر پابندی عارضی معاملہ ہے اور اسے جلد حل کیا جائے گا۔
شیخ عبداللہ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔ ڈیڑھ ملین پاکستانی امارات میں مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔
قومی نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اعتماد اور احترام کے اس رشتے کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔
Source : Khaleej Times







