خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں ایک استاد پر کلاس کے دوران خاتون طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا کہ 14 سالہ اماراتی طالبہ نے کچھ موضوعات میں مہارت بڑھانے کے لیے ایک اضافی کلاس میں رجسٹریشن کروائی تھی۔
تاہم، اس سال اکتوبر میں ایک 50 سالہ مصری استاد نے فزکس پر لیکچر دیتے ہوئے طالبہ کے جسم کو غیر مناسب طریقے سے چھوا۔
ریکارڈ کے مطابق اماراتی طالبہ نے بتایا کہ "استاد نے میرے ہاتھ کو پکڑا اور اسے بہت ہی بھیانک طریقے سے چھوا، اور اسے کہا کہ اسے مجھ سے پیار ہے اور اس نے مجھے اپنے ساتھ بیٹھنے کے لیے کہا”۔
متاثرہ طالبہ نے مزید بتایا کہ استاد نے ایک بار اس کی ران اور پاتھ کو بھی چھوا تھا۔
جس کے بعد طالبہ نے اپنے والدین کو بتایا جنہوں نے دبئی پولیس کو واقع کے بارے میں اطلاع کردی۔
جس کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر متاثرہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مدعاعلیہ کے سخت سزا کی استدعا کی ہے۔
تاہم، مقدمے کی اگلی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی تب تک ملزم پولیس کی حراست میں رہے گا۔
Source: Gulf News







