متحدہ عرب امارات

یو اے ای: زیر تعمیر بنگلے کی دوسری منزل سے گر کر ایک ورکر جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ 12 دسمبر کو السوح 9 میں زیر تعمیر بنگلے کی دوسری منزل سے گر کا شدید زخمی ہونے والا ورکر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

28 سالہ ورکر بنگلہ دیش کا باشندہ تھا، عمارت سے گر کر زخمی ہونے کے بعد اسے القاسمی ہسپتال کے آئی سی یو میں لیجایا جہاں وہ کچھ دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد بلاآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

عمارت سے گرنے کی وجہ سے ورکر کے دماغ میں اندر کی طرف خون رسنے لگا تھا، اسکی کھوپڑی اور جسم کے دیگر حصے ٹوٹ گئے تھے۔

کمپنی کے مالک کیجانب سے خبررساں ادارے کو بتایا گیا ہے کہ عمارت میں اے سی لگائے جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

متاثرہ شخص دوسری منزل پر کام دیکھ رہا تھا جب وہ عمارت سے گر گیا۔

حادثے کی اطلاع دینے والے مالک کیجانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص یو اے ای میں ویزٹ ویزے پر تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی جانب سے سی آئی ڈی کی ٹیم جائے حادثہ بھیج دی گئی۔ تاہم پولیس کی جانب سے تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعمیراتی کام کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button