خلیج اردو آن لائن:
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست اوہائیو کے ہوٹل میں ایک شخص نے ہوٹل ملازمین کو کرسمس کے لیے 5600 ڈالر ٹپ میں دے دیے تاکہ وہ لوگ ان پیسوں کو آپ میں تقسیم کر لیں۔
ہوٹل کے 28 ملازمین کے درمیان فی کس 200 ڈالر تقسیم کیے گئے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے مالک موسی سلوخ اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ایک دریا دل شخص سخاوت نے ہوٹل ملازمین کو خوشی کے آنسو رولا دیا۔
سلوخ نے اپنی 13 دسمبر کی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ "ایسا حقیقتا ہوا ہے کہ گزشتہ رات ہمارے مہمانوں میں سے ایک نے 5600 ڈالر ٹپ میں دیے تاکہ وہ پیسے تمام اسٹاف میں تقسیم کیے جا سکیں۔ جس کا مطلب ہے کہ ہمارے 28 ملازمین میں سے ہر ایک 2 سو ڈالرز آئے۔ ہمارے ملازمین کے ساتھ اچھے سلوک کا کیا شاندار مظاہرہ ہے”۔
سلوخ نے مزید لکھا کہ کورونا کے اس دور میں ایسے اچھے اعمال کی ضرورت تھی اور ہم اس عمل کو سراہتے ہیں۔
مزید برآں، ہوٹل کے مالک نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ساتھ ساتھ کسٹمر کی طرف چھوڑی جانے والی رسید بھی شائع کی تھی۔
خیال رہے کہ کورونا کے ایسے وقت میں جب ہوٹلوں کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں عائد ہیں اور بہت سارے ہوٹل بند ہوچکے ہیں، ایسے میں اس سال کرسمس کے موقعے پر ہوٹل ملازمین کو اتنی رقم کی ٹپ دینا اپنے آپ میں ایک احسن اقدام ہے۔
Source: Khaleej Times







