متحدہ عرب امارات

ابوظبہی نے سیاحوں کے لئے ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا ، سیاحوں کیلئے گائیڈلائنز بھی جاری کر دئے گئے

خلیج اردو
23 دسمبر 2020
ابوظبہی : کورونا وائرس کے کامیاب حفاظتی تدابیر اورع ویکسینیشن کے بعد ابوظبہی نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابوظبہی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہکورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی کے بعد 24 دسمبر کو سیاحوں کیلئے اپنے بارڈرز کھولے گا۔

ایسے میں ابوظبہی کے سرکاری میڈیا ہاؤں کی جانب سے کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے سفری ہدایت نامے کا اپڈیٹڈ ورژن جاری کیا ہے۔
داخلے کیلئے ضروری ہے کہ متعلقہ شخص کا کورونا وائرس کا نیگیٹیو نتیجہ فراہم کررہا ہو۔ وپ پرواز سے پہلے 96 گھنٹے میں کورونا کا ٹیسٹ کر چکا ہو اور نتیجہ منفی آیا ہو۔ ابوظبہی پہنچ کر انہیں ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور نتیجے سے قبل انہیں خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اگر ٹیسٹ کا نتجہ منفی آتا ہے تو انہیں ابوظبہی میں پہنچنے کے دس دن بعد سے قرنطینہ کرنے کی ضروری نہیں ہوگی۔
یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ جو افراد ابوظبہی میں وہ سیاح جو ابوظبہی میں 6 دنوں سے زیادہ کا قیام رکھتے ہوں ، وہ ابوظبہی میں قیام کے چھٹے دن اپنا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرائے گا اور اگر وہ 12 دنوں سے زیادہ ٹہرے گا تو بارہویں دن وہ اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائے گا۔

یہ تمام ہدایات ان ممالک کیلئے ہیں جو گرین لسٹ میں شامل ہیں ۔

وہ ممالک جو گرین لسٹ میں شامل نہیں اور وہ متحدہ عرب امارات پہنچنا چاہتے ہیں ان کیلئے سفر سے قبل اپنا پی سی آر کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہوگا۔ اور جیسے ہی یہ مسافر ابوظبہی پہنچے گا ، ان کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ان مسافروں کو جن کے ممالک کا نام گرین لسٹ میں شامل نہیں ، وہ ابوظبہی پہنچنے کے بعد خود کو قرنطینہ سسٹم میں رجسٹر کریں گے۔ ان کو ایک الکٹرانک بریسلٹ فراہم کیا جائے گا جو انہیں 10 دنوں کی قرنطینہ میں رہتے ہوئے مسلسل پہننا ہوگا۔

اس بریسلٹ سے ان مسافروں کی لوکیشن معلوم کی جائے گی اور اس میں ان کے ہوٹل اور دیگر رہائش کو رکھا گیا ہوگا اور وہاں سے اپنی لوکیشن تبدیل کرنے پر قانون ان کے خضلاف حرکت میں آئے گی ۔

گرین لسٹ سے باہر کے ممالک ضروری ہے کہ وہ امارات پہنچتے ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور وہ قیام کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا اور اگر وہ بارہ دن سے زیادہ قیام کرے گا تو اسے 12 ویں دن پر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور انہیں قرنطینہ کے پورے مرححلے میں وہ الیکٹرانک برسلٹ پہنے گا۔

وہ بچے جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں انہیں ان مراحل سے گزارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button