متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر کا معاملہ : گرین لسٹ میں شامل ممالک قرنطینہ کی ضرورت نہیں

خلیج اردو
23 دسمبر 2020
ابوظبہی : ابوظبہی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے منگل کے روز سفری سہولیات کے بارے میں مختلف تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ملک میں داخلے اور قرنطینہ بارے تبدیلیاں شامل ہیں۔
24 دسمبر سے ایک بار پھر شہر اقتدار ابوظبہی عالمی سیاحوں کو خوش آمدید کہے گا۔ ان کیلئے ضروی ہے کہ متحدہ عرب امارات داخلے سے پہلے ان کے پاس 96 گھنٹے کا ویلڈ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی ہونا ضروری ہے۔

بین الاقوامی مسافر جو یہاں کے رہائشی ہیں یا سیاح ، جو گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آڑہے ہیں ، ان کیلئے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
گرین لسٹ میں شامل ممالک میں آسٹریلیا ، برونائی ، چین ، گرین لینڈ ، یونان ، ہانگ گانگ ، ملائشیاء ، موریشز ، نیوز لینڈ ، سعودی عرب ، سنگاپور ، تائیوان ، تاجکستان ، تھائی لینڈ ، ازبکستان ، ویتنام شامل ہیں ۔

ابوظبہی میڈیا آفس کے مطابق ان ممالک کو دوبارہ ریویو کیا جائے گا۔ دو ہفتوں بعد کورونا وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس فہرست میں تبدیلی کی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button