متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس کی ویکسین پفیزر بائیوٹیک کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

خلیج اردو
23 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین پفیزر بائیوٹیک کی پہلی کھیپ کو براسلز سے بذریعہایمریٹس سکائی گارگو منگوا لی ہے۔

ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگیزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فخریہ طور پر اعلان کرتا ہے کہ ہم نے پفیزر بائیوٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ اپنے ملک پہنچائی ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال شروع ہو جائے گا۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اس ویکسین کو بغیر کسی معاوضے کے اپنے ملک پہنچایا ہے۔ ہمارے ہیلتھ کیئر ایکسوسسٹم نے کورونا وائرس کے دوران انتہائی موئثر کردار ادا کیا ہے۔

ایمریٹس کے ڈویژنل نائب صدر نبیل سلطان نے کہا ہے کہ ایمریٹس اسکائی کارگو نے ایک بہت بڑا احاطہ کورونا ویکسین کے لیے مختص کیا ہے اور ہم نہ صرف یہ کہ دبئی بلکہ پوری دنیا کے ممالک کی کورونا کے خلاف میں جنگ کیلئے نہ صرف تیار ہیں بلکہ اس کی اتعداد بھی رکھتے ہیں۔ ہم کورونا ویکسین کی عالمی سطح پر ترسیل کو ممکن بنا کر کورونا کے خلاف جنگ کو موئثر اور تیز بنا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ویکسین والے کنٹینر کو ترجیحی بنیاد پر افلوڈ کیا گیا۔ اس مقصد کیلئے ایمریٹس کے فارمیسیٹیوکل اسٹاف کو مستعد کھڑا کیا گیا تھا۔

ایمریٹس کے پاس دنیا کا سب بڑا زخیرہ کرنے کی سہولت موجود ہے جس میں 10 ملین ڈوز ویکسین کو 2 سے 8 درجہ حرارت پر رکھنے کی سہولت موجود ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button