متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی اس ایئر لائن نے فضائی ٹکٹوں بڑی سیل لگا دی، ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک مفت حاصل کریں

لیج اردو آن لائن:

اتحاد ایئرلائن نے فضائی ٹکٹوں نیو ایئر سیل لگا دی ہے۔ اس آفر کے تحت آپ ایک ٹکٹ کی قیمت میں دو ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔ یعنی ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ بلکل مفت حاصل کریں۔

اور اس آفر کے تحت مسافروں کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ 15 جون 2021 سے پہلے کبھی بھی سفر کر سکتےہیں۔

سیل کب شروع ہوگی ؟

اتحاد ایئر لائن کی ٹکٹوں کی سیل اتحاد ایئرلائن کی ویب سائٹ پر 5 جنوری سے شروع ہوگی اور 13 جنوری کو ختم ہوگی۔

یہ آفر صرف ایک مہمان اور اس کے ایک ساتھ کے لیے کار آمد ہوگی۔

مزید برآں، اپنے جس ساتھی کی ٹکٹ آپ مفت حاصل کر رہے ہیں اسے بھی اسی دن، اسی تاریخ اور اسی پرواز میں سفر کرنا ہوگا جس میں آپ سفر کر رہے ہیں۔

کرائے کتنے ہیں؟

ابوظہبی سے استنبول کا کرایہ 1790 درہم سے شروع ہوتا ہے۔ جبکہ ابوظہبی اور ڈبلن کا کرایہ 3830 درہم سے اور ٹورانٹو کا کرایہ 5790 درہم سے شروع ہوتا ہے۔ اور یہ سیل اتحاد کے تمام کلاسوں کے لیے دستیاب ہے۔

اتحاد اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کی صحت کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کا سینیٹائزیشن پروگرام رکھتی ہے۔ جس کے تحت سفر کے دوران حفظان صحت کا بہترین خیال رکھا جاتا ہے۔ اور اتحاد کے ساتھ سفر کرنے والے تمام مسافروں کی کورونا انشورنس مفت ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button