خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ ابوظہبی آنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کے لیے نہایت ضروری ہے کہ آپ کورونا ایس او پیز میں کی گئی تبدیلیوں سے آگاہ ہوں۔
ابوظہبی حکام کیجانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط میں 22 دسمبر کو کچھ تبدیلیاں کر کے نئی ہدایات جاری کیں تھیں۔ جو 24 سمبر سے نافذ ہوگئی ہیں۔
ذیل میں بیرون میں ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کی تمام اہم تفصیلات فراہم کی گئی ہے:
ابوظہبی کے لیے روانگی سے پہلے:
ابوظہبی کے لیے روانگی سے پہلے بین الاقوامی مسافروں کے لیے کورونا کے یی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازمی ہوگا۔ اور یہ ٹیسٹ روانگی سے پہلے 96 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔
ابوظہبی پہنچے پر:
ابوظہبی پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
قرنطینہ سے متعلق قوانین:
گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا اگر ابوظہبی پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ منفی آیا تو انہیں بغیر قرنطینہ کے امارات میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔ جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو خود کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا۔
ابوظہبی میں قیام کے دوران ٹیسٹ:
ابوظہبی میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ابوظہبی میں مسلسل قیام کے دوارن 6ویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور جو مسافرو 6 دن کے بعد 12 دن تک قیام کرتے ہیں تو انہیں 12ویں دن بھی کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
گرین لسٹ میں شامل ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:
ابوظہبی کے میڈیا آفس کے مطابق گرین لسٹ کو شامل ممالک کو ہر 10 دن بعد دوبارہ چیک کیا جائے گا اور نئی فہرست ابوظہبی کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ www.visitabudhabi.ae پر جاری کیا جائے گا۔
22 دسمبر کو جاری کی گئی لسٹ کے مطابق درج ذیل ممالک گرین لسٹ میں ہیں:
آسٹریلیا، برونائی، چین، یونان، گرین لینڈ، ہانگ کانگ، ملائشیا، ماریشیس، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ازبکستان، ویت نام۔
Source: Gulf News







