
خلیج اردو
06 جنوری 2021
اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہزارہ برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ میتوں کو دفنا دیں ۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امصروفیت کی وجہ سے فی الحال لواحقین سے ملاقات نہیں کر سکتے اور وقت آنے پر ان کے احتجاج ہاں جاکر فاتحہ کیلئے حاضر ہوں گے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میں ہزارہ برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔ ہم ایسے واقعات کی روک تھام کیلیئے اقدامات کررہے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک دہشتگردی سے ہمیں کمزور کررہا ہے۔
I want to reassure the Hazara families who lost their loved ones in a brutal terrorist attack in Machh that I am cogniscant of their suffering & their demands. We are taking steps to prevent such attacks in the future & know our neighbour is instigating this sectarian terrorism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2021
وزیر اعظم نے یاد کرایا ہے کہ اس برادری کے افراد سے وہ غم کے وقت پہلے بھی ملاقات کر چکے ہیں اور دوبارہ بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا۔ میں ان لوگوں سے کہوں گا کہ وہ اپنے میتیوں کو دفنائیں ۔
I share your pain & have come to you before also to stand with you in your time of suffering. I will come again very soon to offer prayers and condole with all the families personally. I will never betray my people's trust. Please bury your loved ones so their souls find peace.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2021







