عالمی خبریں

واٹس ایپ کی اس پالیسی کو قبول نہ کرنے پر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

واٹس ایپ استعمال کرنے والے لاکھوں بھارتی صارفین کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہو رہا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ 8 فروری تک واٹس ایپ کی ان ٹرمز اینڈ سروسز (قواعد و ضوابط) اور پرائیویسی پالیسی کو قبول نہیں کرتے تو آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ یعنی بند کر دیا جائے گا۔

موصول ہونے والے نوٹیفکیشن میں زیادہ تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم جب اس نوٹیفکیشن پر کلک کیا جاتا ہے تو بتایا جاتا ہے کہ کیسے واٹس ایپ آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرتا ہے اور اسے فیس بک کے ساتھ ملا کر کیسے استعمال کرتا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق "واٹس ایپ کو اپنی سروسز کی ماکیٹنگ کے لیے، سپورٹ فراہم کرنے کے لیے۔ تبدیلیاں کرنے کے لیے، او سروسز کو بہتر بنانے کے لیے کچھ معلومات حاصل کرنا ضروری ہے”۔

نئی پالیسی میں مزید بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی سروسز استعمال کرتے ہوئے جب آپ کسی دوسرے بزنس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو ہمیں اس بزنس کا آپ کے ساتھ رابطے کے حوالے سے معلومات حاصل ہو سکتی ہے۔ اور "ہم چاہتے ہیں کہ وہ بزنس ہمیں معلومات فراہم کرتے ہوئے قوانین پر عمل درآمد کرے”۔

واٹس ایپ کی یہ نئی ٹرمز آف سروس اینڈ پرائیویسی پالیسی 8 فروری سے نافذالعمل ہوگی۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی سروسز فراہم کرنے اور انکو بہتر بنانے کے لیے فیس بک کی دیگر کمپنیوں سمیت دیگر تھرڈ پارٹی کمپنیوں کےساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

” اور یہ کمپنیاں ہمیں بعض حالات میں آپ سے متعلق معلومات فراہم کر سکتیں ہیں۔ مثال کے طور پر ایپ اسٹورز ہمیں رپورٹس فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہم سروس میں آںے والے مسائل کو حل کر سیکٰں”۔

خیال رہے کہ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے گزشتہ سال اکتوبر میں کہا تھا کہ انکی کمپنی مسینجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے تاکہ یہ تینوں پلیٹ فارم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک ہی پلیٹ فارم کی طرح کام کر سکٰیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ فیس بک کی پارٹںر کمپنی ہونے ناطے آپ کی تمام معلومات کے حصول کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی معلومات کو حاصل کرتے ہوئے آپ کو آپ کی پسند کے مطابق اشتہارات اور دیگر آفرز دیکھائی جا سکیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button