متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایک ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

خلیج اردو
10 جنوری 2021
دبئی : وزارت صحت کے حکام نے ایک ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی کراسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھاڑتی این سی ای ڈی ایم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78793 افراد کو ویکسین لگا دی گئی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے خلاف لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد 10 لاکھ 20349 ہو گئی ہے۔

ویکسینشن کا عمل روز بروز تیز ہوتا جارہا ہے اور وزارت صحت اور روک تھام نے پہلی سہ ماہی میں آدھی آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ فی الحال آبادی کے 100 افراد کے مقابلے میں 10۔32 افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ملک میں فائزر بائیوٹیک اور چینی ساخت کے سنوفارم کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button