متحدہ عرب امارات

اختیارات کی منتقلی : اومان کے سلطان کی جانب سے دو نئے فرمان جاری

خلیج اردو
12 جنوری 2021
دبئی : اومان کے سلطان ہیتھم بن طارق نے دو شاہی فرمان جاری کیے ہیں جس میں ملک کے اندر اقتدار کی منتقلی اور ولی عہد کی تقرری کے حوالے سے نئے طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔

2021 کا فرمان نمبر 6 ملک میں ولی عہد کی تقرری سے متعلق ہئ جو کراؤن پرنس کے اختیارات ، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے۔

نئے فرمان کے مطابق حکومتی نیا ڈھانچہ ملک میں انسانی حقوق کے حوالے سے شہریوں کو ازادی دے گا۔ مرد اور عورت کے درمیان برابری ،بچوں کے بہبود ، معزور افراد اور نوجوانوں کو باختیار بنانے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے مطابق ملک میں بنیادی تعلیم کے حصول کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق ملک میں تعلیمی اداروں کے قیام ، یونیورسٹی کے قیام ، سائنسی تحقیق کی ترویج ، قابل اور لائق افراد کیلئے مواقع اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام جاری کیے جائیں گے۔ نیا نظام حکومتی کارکردگی کی نگرانی اور اس پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بنائے گا اور اس کی براہ راست نگرانی سلطان کریں گے۔ یہ کمیٹی وزار اور دیگر عہدیداروں کی کارکردگی دیکھے گی ۔

کمیٹی ایک خصوصی ریاستی معاشی نگران اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی اور ایک ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کی منظوری دے گی جو حکومتی اہداف کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ مقامی اور ضلع حکومتی ڈھانچے مرکزی حکومت کے اہداف کے حصول میں معاونت کریں گے۔

سلطان ہیتھم نے دوسرا فرمان جاری کیا ہے۔ 2021 کے فرمان نمبر 7 کے مطابق لا آف کونسل اور عمان کونسل جامع ترقیاتی عمل میں اس کے کردار اور قیمتی شراکت کیلئے کوششیں تیز کرے گا۔ کونسل حکومت کے ذریع جاری کردہ قوانین کی توثیق یا ترمیم کرنے ، ترقیاتی منصوبوں اور ریاست کے عام بجٹ پر بحث کی ذمہ دار ہے۔

اس نئے فرمان میں کونسل کی قابلیت ، رکنیت کی شرائط ، ممبروں کے تمام حقوق اور فرائض کو شامل کیا گیا ہے۔ کونسل کے امور سے وابستہ ہر چیز کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button