متحدہ عرب امارات

دھند کے دوران گاڑی چلاتے وقت ان خلاف ورزیوں سے خصوصی اجتناب کریں

خلیج اردو
19 جنوری 2021
دبئی : جیسے ہی متحدہ عرب امارات میں موسم تبدیل ہو گیا ہے ، آپ کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے دھند سے پالا پڑ سکتا ہے۔ آپ لانگ ڈرائیو پر جاتے ہوئے یا ویک اینڈ پر اپنا پلان کے مطابق سفر کرتے ہوئے دھند کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہو سکتے ہیں اسی لئے یہ ضروری ہے کہ وہ چند مشترک غلطیاں جو عام پر ڈرائیور کرتے ہیں ، ان کا ذکر کیا جائے تاکہ ڈرائیور ان غلطیوں سے بچ سکیں۔

ڈرائیونگ کرتے وقت تصاویر کھینچنے سے پرہیز کیجیے۔
اس سال کے آغاز میں ابوظبہی پولیس نے ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت اپنی تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی پر انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

وفاقی قانون کے آرٹیکل 32 کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہایت خطرناک ہے۔ اعداوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے بتیس فیصد حادثات ہوتے ہیں۔

خطرناک بتیوں کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی چلانا

دوسری عام خلاف ورزی یہ ہے کہ جیسے ہی حد نگاہ میں کمی آتی ہے، دھند کی وجہ سے اکثر ڈرائیور تیز روشنیوں والے لائٹس ان کرتے ہیں اور اس کی روشی جب مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں پر پڑتی ہے تو ان کیلیے دیکھنے میں مسئلہ ہوجاتا ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر ایسے میں آپ اپنا لین بدلتے ہیں تو دوسری گاڑیوں کیلیے جو انڈیکیٹر آپ ان کرتے ہیں ، ان کو پتہ نہیں چل پائے گا جس کا حادثہ کا خطرہ ہوگا۔ ایسے میں اگر آپ کیلیے گاڑی چلانے میں مشکلات ہیں تو آپ کسی جگہ گاڑی روک کر دھند ختم ہونے یا اس میں کمی کا انتظار کریں۔ اس خلاف ورزی پر پانچ سو درہم کا جرمانہ اور ٹریفک فائل میں چار سیاہ پوائنٹس ڈالے جائیں گے۔

اینڈیکیٹر کے بغیر لین بدلنا کی غلطی
یہ وہ خلاف ورزی ہے جو عام حالات میں بھی ہوتی ہے۔ خراب موسم میں لین بدلتے وقت انڈیکٹر کا استعمال نہ کرنا اور بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے پولیس حکام اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مہمات چلاتیں ہیں ۔ ایسے افراد کی شرح 47 فیصد ہے جو انڈیکٹر کے بغیر لین بدلتے ہیں۔

بے ہنگم اور بے ترتیب گاڑی چلانا

بے ترتیبی سے گاڑی چلانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ ٹریفک کی روانگی میں خلل بھی ڈالتے ہیں۔ اچانک سے گاڑی موڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق بے ترتیبی سے گاڑی چلانے والے کو 2 ہزار درہم تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔ 23 سیاہ پوائنٹس ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک مہینے کیلیے گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button