خلیج اردو
24 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے انسداد کیلئے دو طرح کے ویکسین عوام کو لگائے جاری ہے ۔ دبئی میں فائزر ویکسین اور ملک بھر میں چینی ساخت کے بنے ہوئے سائینوفارم ویکسین صارفین کو لگائے جارہے ہیں ۔ ایسے میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر فائزر ویکسین کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے ان لوگون کو ویکیسن کی پہلی ڈوز دینے کیلئے شیڈول میں میں تبدیلی لارہے ہیں جنہوں نے ویکسین لگوانے کیلئے اپوائنٹمنٹ لیا ہے۔
ڈی ایچ اے کے مطابق ویکسین کی پہلی خوراک کیلئے اپوائنٹمنٹ لینے والوں کو نیا شیڈول دے رہے ہیں کیونکہ عالمی سطح پر ویکسین کی سپلائی میں کمی آٗی ہے۔ ویکسین بنانے والے صنعت کار نے پیداواری صلاحیت میں توسیع کا اعلان کیا ہے ، جس نے عالمی سطح پر متعدد ممالک کو عارضی طور پر متاثر کیا ہے۔تاہم وہ لوگ جن کو پہلے ہی خوراک مل چکی ہے اور وہ اپنی دوسری اپوائنٹمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ڈی ایچ اے نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز ویکسین کی پہ،لی ڈوز کیلئے اپوائنٹمنٹ لینے والوں کیلئے ایک نئی تقرری فراہم کرے گا۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈی ایچ اے نے بتایا ہے کہ ویکسین بناے والے صنعتکار نے ویکسین کی پیداواری صلاحیت میں توسیع کا اعلان کیا ہے ، جس نے عالمی سطح پر متعدد ممالک کو عارضی طور پر متاثر کیا ہے۔۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صحت اتھارٹی جلد از جلد ایس ایم ایس کے ذریعے ویکسین کی پہلی ڈوز کی اپوائنٹمنٹ کو صارفین تک پہنچائے گی۔
DHA is working on rescheduling the 1st dose of the COVID-19 Pfizer-BioNTech vaccine. Kindly note that the manufacturer has announced the expansion of the vaccine production capacity, which has temporarily affected several countries globally. pic.twitter.com/o3Bknk39uU
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) January 23, 2021
ڈی ایچ اے نے دبئی کے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ جن صارفین نے اپنی پہلی ڈوز مکمل کرلی ہے انہیں دوسری ڈوز کی لازمی ضرورت ہے اور ان افراد کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کی اس سے متعلق قلتوں کا سامنا ہے۔
Source : Khaleej Times







