خلیج اردو آن لان:
ابوظہبی پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو رہائشی عمارتوں اور اپارٹمںٹس سے گرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے اضافی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
پولیس نے فیملیز کو ہدایت کی ہے کہ بچے جیسے ہی کھڑیوں کے پاس جائیں تو ان پر نظر رکھیں۔
پولیس نے والدین اور دیگر فیملی ممبران کو وارننگ دی ہےکہ کھڑکیوں کے پاس فرنیچر (کرسی، میز یا کوئی اور چیز) رکھنا خطرانک ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بچے کھڑکی سے باہر دیکھنے کے لیے ان پر چڑھ سکتے ہیں اور خدانخواستہ کسی حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔
پولیس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں کی آمد کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کی کھڑیاں کھول کر اچھے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ایسے میں بچوں کے اندر کھڑکیوں سے باہر دیکھنے کا تجسس پیدا ہوتا ہے جو ان بچوں کے لیے خطرانک ہو سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ابوظہبی پولیس کی جانب سے آج سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھڑکیوں کو استعمال کرتے ہوئے بچوں اور بڑھوں دونوں کو حفاظتی قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔
پولیس نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ کھڑکیوں پر لوہے کی سلاخیں لگوائیں، جس سے بچے کھڑکی سے باہر گرنے سے محفوظ رہیں گے۔ اور یہ سلاخیں ایسے لگائی جانی چاہیے کہ ایمرجنسی کی صورت میں انہیں اتارنا آسان ہو۔
Source: Khaleej Times







