متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 32 سال خاتون کے رحم سے 10 اشاریہ 7 کلوگرام وزنی رسولی نکال دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کارنیچ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک 32 سالہ اماراتی خاتون کی بچہ دانی سے 10 اشاریہ 7 کلو گرام وزنی فائبرائڈ (یعنی رحم مادر میں بننے والی عضلاتی رسولی) نکال دی۔

خاتون کو گزشتہ چار سال سے اس رسولی کی وجہ متعدد علامات ظاہر ہو رہی تھیں، جیسا کہ ماہواری میں بے قاعدگی ہونا، پیٹ کا پھولنا، سانس لینے اور چلنے میں مشکل پیش آنا وغیرہ۔

جب خاتون علاج کے لیے گئی تو پہلے ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ آپریشن کر کے اس کی بچہ دانی کو نکالنا پڑے گا۔

تاہم اس نے کسی دوسرے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر کارنیچ ہسپتال میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر فاطمہ الحجیری کے پاس گئی۔

ڈاکٹر فاطمہ الحجیری نے خاتون کو بتایا کہ اس کا آپریشن کر کے اس کی بچہ دانی میں سے صرف رسولیوں کو نکالا جائے گا۔

جسکے بعد خاتون کی کامیاب سرجری کر کے اس کی رسولیاں نکال دی گئں۔

گزشتہ سال بھی کارنیچ ہسپتال میں ایک ایسی ہی مریضۃ کا آُپریشن کیا گیا تھا اور اس کے رحم سے مختلف سائز کی 94 رسولیا نکالی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکن سرجیکل ریویو کی جانب سے کارنیچ ہسپتال کو بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج کرنے پر سراہا بھی گیا تھا۔

مزید برآں، ڈاکٹر الحجیری نے خواتین کو ہدایت کی ہےکہ اگر انہیں اپنے ماہواری میں بے قاعدگی محسوس ہو، نافچے میں درد محسوس ماہواری کے علاوہ خون آئے یا مسانے کو خالی کرنے مشکل پش آئے تو انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے روجوع کرنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button