خلیج اردو
31 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں شہریت سے متعلق نئی قانون سازی ہوئی ہے جس کے مطابق سرمایہ کاروں ، اعلی ہنرمندوں ، خصوصی قابلیت رکھنے والوں اور پیشہ ورانہ امور کے ماہرین کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی شہریت لے سکے۔ اس قانون پر ردعمل میں فیڈرل نیشنل کونسل نے خوشی کا اظہرا کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔کونسل کے مطابق ملک کی معاشی نمو اور ترقی کیلئے یہ واضح اشارہ ہے کہ متحدہ عرب امارات خوابوں کو تعبیر فراہم کرنے کا ملک ہے۔
ایف این سی کی ایک ممبر سارہ محمد فلکناز کا کہنا ہےکہھکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ اس سے مختلف شعبوں میں لوگوں کو اپنے اور ان کے اہل خانہ کا بہتر مستقبل بنانے اور ان کو اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہننانے کا موقع ملے گا۔ انہون نے کہا کہ قانون میں ترمیم ان ذہنوں کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جو کئی سالوں سے ملک میں مقیم ہیں اور اس عظیم ملک کے ساتھ اخلاص اور محبت کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ترمیم سے مختلف شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے اور جدت لانے کا ایک بڑا موقع ملے گا۔
ایف این سی ممبر دھیرار بلھول الفالسی نے کہا ہے کہ قانون میں ترامیم ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک نیا قدم ہیں۔ یہ قانونی ترمیم متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کے وژن کی نشاندہی کرتی ہیں جن کے فیصلے ہمیشہ قومی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں ۔ ان فیصلوں سے ملک کی ترقی کے شاندار روایت برقرار رہی ہے۔
الفالسی نے کہا کہ اس قانون میں ترامیم سے متحدہ عرب امارات کے اس موقف کی درستگی ایک بار پھر ثابت ہوتی ہے جو ہمیشہ لوگوں میں سرمایہ کاری ، قابلیت کی حوصلہ افزائی ، اور اماراتی معاشرے کے تمام اراکین کو اپنے تمام طبقوں اور حلقوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ملکی ترقی میں کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ”
متحدہ عرب امارات سیاسی اور معاشی استحکام کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا گھر بن گیا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا واحد ملک قابل افراد ، ہنرمندوں اور ترقی پسند سوچ کے افراد کا مسکن ہے۔ ملک قیادت نے تخلیقی صلاحیتوں اور ہنرمندوں اور پیشہ ورانہ افراد کی قابلیت کیلئے مناسب ماحول کی فراہمی کی اہمیت کو محسوس کیا ہے ۔ اپنے وژن سے قومی قیادت نے ایسے کامیاب تجربات تخلیق کیے جو قابل اعتماد اور اماراتی سیویلائزیشن منصوبے کی حمایت کرنے کے قابل ہوں۔
Source : Khaleej Times







