
خلیج اردو
16 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظہبی کے محکمہ تعلیم و علوم اسکولوں کو پابند کیا ہے کہ وہ نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں جس سے نظام تعلیم کو کورونا سے محفوظ بنانا ہے۔ ان ایس اوپیز پر تمام اسکولوں کو لازمی عمل درآمد کرانا ہوگا۔
نئے ایس ا وپیز کے مطابق 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ یہ بالکل بچوں کے اسکول اسکیجوول کے مطابق فری قرار دیا گیا ہے۔ وہ بچے جو خصوصی ہیں ، انہیں استثنی دیا گیا ہے۔
اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کیلئے بھی لازم ہے کہ وہ ہر دو ہفتوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔ اس کے علاوہ گریڈ ون اور اس سے اوپر کے کلاسز کے طالب علموں کیلئے لازمی قرار دیا گھیا ہے کہ وہ فیس ماسک پہنیں۔ ابوظبہی محکمہ تعلیم و علوم عدیک نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے طلباء کو صحت کے حکام کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔
طلباء ، اساتذہ اور انتظامی عملے میں سے جن کی بھی طبیعت خراب ہو ، انہیں ڈاکٹر کی اجازت سے اسکول میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔ متعلقہ افراد کو اسکول جانے کیلئے ایک پرفارمہ پر دستخط کرانے ہوں گے جس میں انہیں اس بات کی گواہی دینی ہوگی کہ اگر انہیں کچھ ہو گیا تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ابوظبہی محکمہ تعلیم کا خیال ہے کہ انلائن کلاسز کا اختیار اب بھی طلباء کو دستیاب ہے۔
اتوار کے روز ابوظہبی کے کچھ نجی اسکولوں کے پرنسپلز نے خلج ٹائمز کو بتایا کہ انھوں نے طلباء کو انہوں نے کلاسز میں طلباء کا استقبال شروع کر دیا تھا تاہم والدین کی رائے تھی کہ وہ چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے دوران ان کے بچے انلائن کلاسز جاری رکھیں۔
نئے جاری ہونے والے ایس او پیز مندرجہ ذیل ہیں۔
12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے طالب علموںکیلئے مفت پی سی آر کورونا ٹیسٹ
اساتذہ اور اسکول کے عملے کیلئے لازم ہے کہ وہ ہر دو ہفتوں میں کورونا کا ٹیسٹ کرائیں
گریڈ ون اور اس سے اوپر کے طلباء کیلئے لازمی ہے کہ وہ فیس ماسک پہنے۔
اساتذہ اور انتظامی عملے کیلئے لازمی ہے کہ وہ ہر وقت ماسک پہنے۔
ایک کلاس میں طلباء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 30 مقرر کی گئی ہے۔
تمام بچوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ آپسمیں 1.5 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
کے جی کیلئے کلاس میں طلباء کی تعداد 25 رکھی گئی ہے۔
پلے گروپ کے بچوں جنہیں ٹولیوں میں پڑھایا جاتا ہے ، ان کیلئے ہدایت ہے کہ وہ ایک ٹولی میں 10 تک طلباء رہیں۔
اسٹاف اور طلباء میں سے خراب صحت کے حامل افراد کو گھر جانے کی اجازے ہوگی ۔
والدین اپنے الحسن اپلیکیشن پر اسٹیٹس میں پی سی آر کے منفی نتیجے کے ساتھ اسکول کے احاطے میں داخل ہو سکتے ہیں۔
احتیطاطی تدابیر کے ساتھ بسوں میں تعداد 50 فیصد سے بڑھا کر 59 اور 65 فیصد کر دی گئی ہے۔
اگر اسکول کی کمیونٹی میں کورونا وائرس کے کسی مثبت کیس کی نشاندہی کی جاتی ہے تو متائثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام افراد کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ 10 دنوں تک خود کو قرنطینہ میں رکھیں۔







