
خلیج اردو
16 فروری 2021
ابوظبہی : اطوبہی میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے نیا مرکز کھولا گیا ہے ۔ برجیل میڈیکل سٹی کا نیا محمد بن زید سٹی ویکسین لگوانے والوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ تمام متعلقہ مرحلہ صرف 20 منٹ میں مکمل کریں۔ پروسیجر کے آغاز سے لے کر ویکسین لگوانے اور پھر آرام سے اپنی گاڑی میں بیٹھنے تک صرف 20 منٹ لگیں گے۔
اس ویکسین سنٹر میں فی روز 700 افراد کو ویکسین لگوانے کی سہولت دی جاتی ہے جس میں ایک گھنٹہ میں 60 افراد کو ویکسین دیئے جاتے ہیں۔ مرکز کمیونٹی کے تمام افراد خصوصا بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد تک کورونا وائرس کی فوری اور آسان رسائی کی پیش کش کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ابوظبہی محکمہ صحت کے چیئرمین عبد اللہ بن محمد الحمد نے پیر کے روز اس مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کے انتہائی خطرے سے دوچار افراد کیلئے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانا ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نجے کہا کہ سرکاری اور نجی ہیلتھ کیئر مراکز کی کوششوں کے باعث یہ ممکن ہوا کہ کورونا وائرس ویکسین کی 5 ملین سے زائد خوراکوں کی کامیابی سے انتظامی امور سرانجام دیئے گئے۔
کمیونٹی کے مختلف افراد کے تعاون سےمعاشرے کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔ ان افراد میں اپنے اور معاشرے کے تحفظ کیلئے ویکسین لگانے کا انتخاب کرنے والے اور اس خطرناک وبائی مرض کو ختم کرنے میں ہر حوالے سے حصہ ڈالنے والے افراد شامل ہیں۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے عاکمی معیار کے اقدامات کرنے کے سلسلے میں ابوظبہین نے خود کو ایک ممتاز مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ الحمد کا کہنا کہ یہ صرف محنتی ہیلتھ کیئر ورکز اور متحدہ عرب اماارت بھر میں ویکسین مراکز میں کام کرنے والوں کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔
Source : Khaleej Times







