
خلیج اردو
17 فروری 2021
دبئی: دبئی پولیس نے 97 فیصد غیر قانونی عٰر مستقل یا عارضی دوکانوں کو ہٹا دیا ہے۔ یہ مارکیٹس فرضی طور پر جمع ہوئیں تھیں اور اس میں مختلف اشیاء فروخت کی جارہی تھی۔ جبیل علی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل السویدی کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں رہائش پزیر 600 ہزار افراد مزدور ہیں۔
ڈاکٹر عادل کے مطابق جیبل علی پولیس اسٹیشن نے علاقے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد منصوبے ، اقدامات اور کاروائیاں شروع کیں ہیں ۔ اس میں عوام کیلئے آگاہی مہم بھی شامل ہے ۔ اس مہم میں کمپنیوں اور کاروبار کے مالکان کو اپنا سامان محفوظ رکھنے کیلئے حوالے سے مواد شامل ہے۔
السویدی نے کہا کہ پولیس سیکیورٹی برقرار رکھنے ، قانونی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے اور رہائشیوں کی حفاظت کیلئے علاقے کی نگرانی بھی کر رہی ہے۔ دبئی پولیس نے جبیل علی پولیس اسٹیشن کو غیر قانونی منڈیوں کے کامیابی سے ہٹانے کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ماحولیاتی جرائم سے نمٹنے اور روک تھام کیلئے کاروائیوں کیلئے منتخب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں جیبل علی پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں نے نیشنل سٹیرئیلائزیشن پروگرام کو نافذ کرنے کیلئے کام کیا مختلف حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پولیس ممبران خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے جاری نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ ان کی حفاظت کیلئے یہ سب کرتے ہیں تاکہ انہیں اپنی حفاظت کیلئے قرار دیئے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے میں آسانی ہو۔
السویدی نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران پولیس نے جیبل علی پولیس اسٹیشن پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد 11 سے بڑھا کر 30 کر دی ہے تاکہ عوام کی غحفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس میں جیبل علی کے علاقے میں مقیم رہائشیوں کے درمیان منفی سرگرمیوں کی روک تھام پر توجہ دی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times






