متحدہ عرب امارات

دبئی کا ویزا رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو اب جی ڈی آر ایف اے کی اپپروول کی ضرورت نہیں

امارات ائیرلائنز نے دبئی کے رہائشیوں کو واپسی پرواز کے لئے جی ڈی آر ایف اے کی منظوری کی ضرورت سے مسثنی کردیا ۔

خلیج اردو: امارات ایئر لائن کے ایک کال سنٹر ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ امارات واپس سفر کرنے والے دبئی کے رہائشیوں کو اب جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خلیج اردو کو دبئی واپس آنے والے ایک صارف کو ایئر لائن سے موصول شدہ ایک ای میل کا حوالہ بھی ملا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اب دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والوں کو منظوری حاصل کرنیکی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے یہ عمل 12 فروری سے نافذ العمل ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل ، دبئی کے تمام باشندوں کو امارات واپس جانے کے لئے جی ڈی آر ایف اے کی منظوری لازمی حاصل کرنی ہوتی تھی۔

جب خلیج اردو نے امارات کے کال سنٹر سے بات کی تو ایک ایگزیکٹو نے بتایا کہ دبئی کے رہائشیوں کے لئے شہر واپسی کے لئے شرط صرف یہ ہے کہ روانگی سے قبل 72 گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لیے جانے والے منفی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا ساتھ ہونا لازمی ہے۔

یہ صرف بریکنگ نیوز ہے، مزید تفصیلات کے ساتھ اس خبر کو اپ ڈیٹ کرکے آپکو آگاہ کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button