خلیج اردو
06 مارچ 2021
ریاض : سعودی عرب نے ہفتے کو کرونا وائرس سے متعلق مختلف پابندیاں ہٹا دیں ہیں جس میں تفریح سے متعلق مختلف تقاریب اور مراکز کو دوبارہ سے فعال کر دیا گیا ہے۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ میں موجود اپنے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ 7 مارچ سے مکٹلف تفریحی مراکز کھلے جائیں گے۔
تاہم تمام ایونٹس اور پارٹیاں جن میں شادی بیاہ ، کارپوریٹ میٹنگ اور مختلف ہالز میں تقاریب کو تاحال حکم ثانی بند ہی رکھا جائے گا۔
حکام اس حوالے سے مختلف مہمات کا آغاز کریں گے جس میں دیکھا جائے گا کہ احکامات پر عمل درآمد ہورہا ہے یا نہیں ۔ دیگر احتیاطی تدابیر جیسے 20 افراد کا کسی سماجی تقریب میں اکھٹا نہ ہونا وغیرہ کا پاس رکھنا ضروری ہوگا۔
وزارت داخلہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ کرونا سے متعلق ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں اور اس کے پھیلاؤ کے انسداد کیلئے لازمی اقدامات کریں۔
Source : Khaleej Times







