
اسلام آباد : قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ 2018 میں قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کو 176 ووٹ ملے تھے جبکہ اس بار وزیر اعظم پر آئین کے آرٹیکل 91 شق 7 کے مطابق 178 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق قرارداد پیش کی. اسپیکر نے اراکین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتایا جس کے بعد 5 منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائیں اور اس کے بعد ووٹنگ ہوئی.
اسپیکر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2018 کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں.







