متحدہ عرب امارات

ملٹی نیشنل کمپنیز مائکروسافٹ اور ڈل میں ملازمت کے شاندار مواقع

خلیج اردو
06 مارچ 2021
دبئی : ڈل اول مائیکروسافٹ نے متحدہ عرب امارات میں مختلف اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات میں اپنے مراکز کیلئے ملازمین کی ضرورت ہے۔

دونوں کمپنیوں نے آئی ٹی کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی خالی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان پوزیشن میں کسٹمر سروس ، انونٹری منجمنٹ اور سیلز کیلئے بھی انہیں افسران کی ضرورت ہے۔ مندرجہ ذیل اسامیوں کیلئے قابلیت دی گئی ہے۔

کمرشل پارٹنر لیڈر ، مائیکروسافٹ
بزنس اینڈ ایگزیکٹیو ایم بی اے رکھنے والے امیدواران جن کو بزنس ماڈل اور مختلف کمپنیوں میں 20 سال کا تجربہ ہو۔ ان افراد کیلئے ضروری ہے کہ انہوں نے سیلز لیڈر ، کسٹرمر سروس ، ٹیکنالوجی کے حل کے حوالے سے کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری اور ٹیم سیلنگ کا تجربہ رکھتے ہوں ۔

انونٹری اینڈ ایسٹ ٹیکنیشن ، مائیکروسافٹ
امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی گودام میں لاجسٹک یا سپلائی چین کے حوالے سے ایک سال کا تجربہ رکھتے ہوں۔ انگریزی پر مکمل عبور ہو اور مختلف ماحول میں وہ خود کو ایڈجسٹ کرنے کا اہل ہو۔

ڈیٹا اور آل کلاوڈ ارکیٹکٹ ڈائریکٹر ، مائیکروسافٹ
امیدوار کے پاس کمپیوٹر سائنس کی بیچلر کی ڈگری ہو یا آئی ٹی ، انجینئرنگ یا متعلق فیلڈ سے بچلر کی ڈگری ہو، یا (پروسی) ، کلاؤڈ ، بگ ڈیٹا ، آئی بی ، ڈیٹا سائنس ، مشین لرننگ ،آرٹیفیشل انٹلی جنس سے متعلق سرٹیفیکٹ ہو تاہم ایم بی اے کی ڈگری ہولڈر کو ترجیح دی جاتی ہے۔

امیدوار کے پاس تکنیکی سیلز اور لوگوں کے منجمنٹ میں وسیع تجربہ ہو۔ ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹلی جنس انٹرپرائز کلاؤڈ ورک کے بارے میں معلومات ہوں ۔

کسٹمر اکاؤنٹ مینیجر ، مائیکرو سافٹ

امیدوار کی تعلیمی قابلیت میں کمپیوٹر سائنس ، آئی ٹی ، انجینئرنگ یا متعلقہ فیلڈ میں بیچلر کی ڈگری کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کے پاس سینئر کرداروں میں 10 سال یا اس سے زیادہ کا تجربہ ہو۔ بڑے اسٹریٹجک اکاؤنٹس میں صارفین کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہو۔

سافٹ ویئر سیلز اکاؤنٹ مینیجر ، ڈل
امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری ہو۔ امیدوار کے پاس ریلشن شپ سیل کرنے والا کا 5 سالہ پلس کا تجربہ ہو۔ مذاکرات کی اچھی مہارتیں رکھتا ہو۔ اسے انگریزی پر عبور ہو اور عربی میں مہارت اضافی قابلیت سمجھی جائے گی۔

اکاؤنٹ منیجر ، انسائیڈ سیلز ، بومی ، ڈل
اس کیلئے امیدوار کی قابلیت بزنس ٹو بزنس مختلف سیلز سے متعلق تجربہ رکھتا ہوں ، اسے عربی پر عبور ہو۔ سیلز فورس ڈاٹ کام یا اسی طرح کے سی آر ایم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتا ہو۔

اکاؤنٹ مینیجر ، ڈل

تعلیمی قابلیت ، بزنس یا آئی ٹی سے متعلق ڈگری ہولڈر ہو۔ 2020-2021 میں گریجویشن کی ہو۔ ڈل کی ٹیکنالوجیز ، مصنوعات اور خدمات سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ مواصلات کی بہترین صلاحیتیں رکھتا ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button