
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں منقعد ہونے والے کسی بھی بزنس اور تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ تقریب کو منعقد کرنے والے آرگنائزرز اور عملے کو ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ابوظہبی کے ٹورازم اینڈ کلچر کی جانب سے ایک سرکلر کے ذریعے جاری کردہ ہدایات بعد عائد کی گئی ہے۔ ان نئے قواعد کا اطلاع 8 مارچ سے ہوگا۔
نئے قواعد تمام ہوٹلوں، تفریحی مراکز اور ایونٹ آرگنائزرز کے لیے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق ٹریڈ ایگزیبیشن، کانفرس،ورکشاپس، سیمینارز، لائیو میوزک پرفارمنسز، اسٹٰج شوز، تہوار، ساحولوں ایونٹس، اور ایسی تمام سرگرمیوں پر ہوگا۔
دیگر ہدایات درج ذیل ہیں:
- نجی ساحولوں اور سویمنگ پولز کو اصل گنجائش کے 60 فیصد پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
- بزنس ایونٹس پر لوگوں کی گنجائش 50 فیصد ہوگی۔
- جبکہ تفریحی تقریبات میں 30 فیصد سے زائد افراد کے شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ محکمے کے انسپیکٹر ان تمام مقامات کی انسپیکشن کریں گے اور ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
Source: Khaleej Times







