خلیج اردو آن لائن:
پیر کے روز متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 2483 نئے کسیز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے 13 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 1857 مریض وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
مزید برآں، وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 571 نئے پی سی آر ٹیسٹوں کی نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ابتک کورونا کے کل 4 لاکھ 13 ہزار 332 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جبکہ ابتک 3 لاکھ 94 ہزار 649 لوگ وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور 1335 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزار صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئے سامنے آنے والے کورونا کے مریض خطرے سے باہر ہیں اورانہیں ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید برآں، وزارت کی جانب سے ہلاک ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا ہے اور کورونا سے بیمار افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے عوام کو کورونا ایس او پیز خاص طور پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Source: Gulf News







