خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی ام القواین امارات کے حکام نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی شادی کی تقریب بیچ راہ میں بند کروا دیا۔
ام القواین پولیس کے مطابق شادی کی یہ تقریب الصیحات میں میں منعقد کی گئی تھی۔ اوراس شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد حکام کی جانب سے دی گئی اجازت سے زیادہ تھی۔
خیال رہے کہ شادی کی تقریب میں 10 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی عائد ہے۔
مزید برآں، شادی میں شرکت کرنے والے کچھ مہمانوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اور کچھ افراد نے ایک دوسرے سے مناسب سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا ہوا تھا۔
تاہم، حکام کی جانب سے عوام کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Source: Khaleej Times







