متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: ابوظہبی نے ملازمین کے لیے ہر مہینے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی مقامی ہیمون ریسورس اتھارٹی جانب سے منگل کے روز نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ابوظہبی کے تمام سراکاری محکموں کے ویکسین لگوا لینے والے ملازمین کو ہر مہینے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

جبکہ جن ملازمین نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہیں ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور کورونا ٹیسٹ کروانے کی فیس ملازمین کو خود ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ اس پہلے مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لینے والے تمام ملازمین کو پی سی آر ٹیسٹ سے چھوٹ دی گئی تھی اور جن ملازمین نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں ہر ہفتے ٹیسٹ کروانا  ہوتا تھا۔ تاہم، اب مکمل ویکسین لگوا لینے والے ملازمین کو بھی ہر مہینے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اس کے علاوہ جن ملازمین نے ویکسین کی ایک خوراک لگوا لی اور دوسری خوراک ابھی لگوانی ہے اور جو افراد طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین نہیں لگوا سکتے انکو ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

https://twitter.com/AbuDhabiHRA/status/1369199071924088834?s=20

تاہم، وہ افراد جو ویکسین لگوا چکے ہیں اور انکی الحسن ایپ پر گولڈ یا لیٹر ای ظاہر ہو رہا ہے انہیں ہر مہینے کورونا ٰٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لیکن الحسن ایپ پر یہ سائن اس وقت ظاہر ہوگا جب آپ پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔

دیگر قوانین درج ذیل ہیں:

سرکاری ملازمین اور حکومتی دفاتر کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کو درج ذٰیل دیگر قواعد پر عمل رکنا ہوگا:

  • جو افراد کسی میٹنگ یا دفتری کام کے لیے سرکاری دفتر میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو انکے پاس کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے۔
  • بیرون ملک سے واپس آنے والے وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کو قرنطینہ ہونا ہوگا اور قرنطینہ کے دوران کی گئی چھٹی کو ان ملازمین کی سالانہ چھٹی سے کاٹا جائے گا ۔ اگر سالانہ چھٹی نہیں ہے تو پھر بغیر تنخواہ کے چھٹی تصور کی جائے گی۔ جبکہ ویکسین لگوا چکنے والے ملازمین گھر سے کام شروع کر سکتے ہیں۔
  • حاملہ خواتین، موذی مرض میں مبتلا افراد اور 60 سال کی عمر کے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
  • جن ملازمین کے بچے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور گریڈ 10 میں ہیں وہ بھی گھروں سے کام کر سکتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں اور کمپنیوں کو 30 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔ اورانہیں ماسک پہننے سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button