خلیج اردو
11 مارچ 2021
شارجہ : شارجہ میں اگلے ہفتے سے کرونا فیلڈ اسپتال کا افتتاح کیا جائے گا۔ شارجہ پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل سیف الزاری الشمسی نے یہ معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر کیں ہیں۔
شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈ جنرل عبد اللہ بن عامر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الظاہیہ فیلڈ اسپتال کروبا وباء سے متعلق ہنگامی معاملات کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ جدید ترین آلات سے آراستہ ، اس سہولت پر ایک خصوصی میڈیکل ٹیم تعینات کی جائے گی۔ پولیس افسران پر مشتمل ٹیمیں اور رضاکار بھی اس کی کارروائیوں میں معاونت کریں گے۔
اس ہفتے کی شروعات میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وزارت صحت اور روک تھام نے بتایا تھا کہ رواں ماہ ملک بھر میں 2،000 سے زیادہ بستروں پر مشتمل سات فیلڈ اسپتالوں کے کھلنے کی توقع کی جارہی ہے۔ ان اسپتال میں تقریبا 300 بیڈز سنگین نوعیت کے کرونا کیسز کیلئے مختص ہون گے۔
پولیس نے کرونا وائرس کے وقت حفاظت کو یقینی بنانے اور رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور جھنجھوڑنے کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔
بریگیڈ جنرل بن عامر نے کہا کہ شارجہ پولیس کی ترجیح کا ایک حصہ حفاظتی قوانین کی تعمیل پر نظر رکھنا بھی ہے۔ ایس او پیز کی زیادہ تر خلاف ورزیاں جو ریکارڈ کی گئیں ہیں وہ خاص طور پر تجارتی علاقوں میں مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے میں ناکامی کی وجہ سے ہیں۔ ہم اس حوالے سے زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائیں گے۔
Source : Khaleej Times







